Maktaba Wahhabi

233 - 315
2۔ نماز اور دوسرے فرائض سے غافل نہ کرے خواہ یہ فرائض دنیوی ہی کیوں نہ ہوں۔ 3۔ کھیل کے دوران گالم گلوچ اور فحش باتوں سے اجتناب کیا جائے۔ (4) عوامی جگہوں پر بیٹھ کر نہ کھیلا جائے۔ اس لیے کہ یہ بات شرافت کے خلاف ہے۔ 5۔ اعتدال کے ساتھ اور حد میں رہ کر کھیلا جائے۔ حد سے زیادہ کھیلنا اور اس کا عادی ہو جانا صحیح نہیں ہے۔ گانا اور موسیقی سوال:۔ اسلام میں گانے اور موسیقی (میوزک ) کا کیاحکم ہے۔ ؟ جواب:۔ گانے اور موسیقی کے سلسلے میں لوگ اکثر سوال کرتے ہیں اس سلسلے میں مختلف رائیں ہیں بعض لوگ ہر طرح کے گانے اور ہر طرح کی موسیقی کو شوق سے سنتے ہیں اور اسے ان مباح چیزوں میں شمار کرتے ہیں۔ جنھیں اللہ تعالیٰ نے بندوں کے لیے حلال قراردیا ہے۔ جب کہ کچھ لوگ ہر طرح کی موسیقی اور ہر طرح کے گانے کو حرام تصور کرتے ہیں۔ ان کی رائے میں گانا شیطان کی بانسری ہے اور ایسا لہو و لعب ہے جواللہ کی یاد سے غافل کر دیتا ہے گانے والی اگر عورت ہو تو اس کی حرمت میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک تیسرا گروہ ہے جو دونوں ہی گروہوں کی طرف مائل نظر آتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ گانا اور موسیقی آج کے دور کا ایک بڑا اہم مسئلہ ہے روز مرہ کی زندگی میں یہ دونوں چیزیں کچھ اس طرح گھل مل گئی ہیں کہ ان سے صرف نظر کرنا بہت مشکل ہے ۔ خاص کر ایسی صورت میں کہ شاید ہی کوئی گھر ریڈیو یا ٹی وی سے خالی ہو۔ ایسی صورت میں ہم صرف یہ فتوی دے کر جان نہیں چھڑا سکتے کہ گانا اور میوزک حرام ہے۔ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم پوری سنجیدگی اور غیر
Flag Counter