Maktaba Wahhabi

274 - 315
شراب کی طرح نشہ آور تو نہیں لیکن اس میں متعدد خرابیاں اور بیماریاں پائی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تمام اہل علم اس کے استعمال کو ناجائز قراردیتے ہیں۔ ان چیزوں سے زیادہ مضر اور پھوہڑ وہ تمباکو (کھینی)ہے جسے لوگ ہاتھوں میں مل کر دانتوں کے درمیان رکھتے ہیں یا ناک سے سونگھ کر چھینک لیتے ہیں۔ یہ لوگ کھینی کھا کر ادھر ادھر تھوکتے ہیں خود بھی نقصان اٹھاتے ہیں اور دوسروں کو بھی بیماریوں میں مبتلا کرتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ سگریٹ ہو یا ’القات‘ یا تمباکو ان تمام چیزوں کے نقصانات اتنے زیادہ ہیں کہ کوئی بھی انصاف پسند عالم دین ان کے استعمال کو جائز اور مباح نہیں قراردے سکتا۔ متفرقات سوال:۔ بچے کی ولادت کے موقع پر کیا پڑھنا چاہیے۔ ؟ جواب:۔ مسنون طریقہ یہ ہے کہ بچے کی ولادت کے بعد اس کے داہنے کان میں اذان دی جائے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت کے بعد ایسا ہی کیا تھا تاکہ بچے کے کان میں پڑنے والی سب سے پہلی آواز توحید و تکبیر کی آواز ہو۔ سوال:۔ کیا اسقاط شدہ بچے کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی؟ جواب:۔ ولادت کے بعد اگربچہ چند لمحوں کے لیے بھی زندہ رہا تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی ورنہ نہیں۔ سوال:۔ بچے کی پیدائش روکنے کے لیے نس بندی کرانا کیا جائز ہے؟ جواب:۔ یہ جائز نہیں ہے۔ کیونکہ ’تغییر خلق اللہ‘ (جسم انسانی میں اللہ کے بنائے ہوئے نظام میں)کسی قسم کی تبدیلی جائز نہیں ہے۔ نس بندی اللہ کے بنائے ہوئے نظام میں تبدیلی ہے اس لیے یہ جائز نہیں ہےالبتہ انتہائی مجبوری کی حالت میں اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ مثلاً بچہ پیدا کرنا ماں کی زندگی کے لیے خطرناک ہو اور اس خطرہ
Flag Counter