Maktaba Wahhabi

30 - 315
کو دیکھا ۔ میری امت کی بادشاہت زمین کے ان تمام حصوں پر ہوئی جو مجھے لپیٹ کر دکھائے گئے۔‘‘ اس حدیث میں اس بات کی بشارت ہے کہ امت مسلمہ کی بادشاہت اس روئے زمین کے مشرق و مغرب میں پھیل جائے گی۔ ابھی یہ پیشن گوئی مکمل طور سے پوری نہیں ہو ئی ہے اور ہم سب اس دور کے انتظار میں ہیں جب یہ پیشین گوئی مکمل طور پر پوری ہوگی۔ اور اسلام طاقتور بن کر پوری دنیا میں حکمرانی کرے گا۔ ابن حبان کی صحیح حدیث ہے: "ليَبْلُغن هذا الأمر يعني الإسلام ما بلغ اللَّيل والنَّهار، ولا يترك اللّٰه بيت مَدَرٍ ولا وَبَرٍ إلَّا أدخله اللّٰهُ هذا الدِّين، بِعِزِّ عَزِيزٍ أو بِذُلِّ ذَليلٍ، عِزًّا يُعِزُّ اللّٰه به الإسلام، وذُلًّا يُذِلُّ اللّٰه به الكفر" (ابن حبان) ’’ یہ معاملہ یعنی اسلام دنیا کے اس کونے تک پہنچ کر رہے گا جہاں تک رات اور دن پہنچتا ہے۔ اور اللہ کسی بھی گھر کو نہ چھوڑے گا مگر یہ کہ اس میں اس دین کو داخل کرے گا۔ طاقتور کی طاقت کے ذریعہ اور کمزوری کی وجہ سے، ایسی طاقت جس کے ذریعے اللہ اسلام کومضبوط بنائے گا اور ایسی ذلت و کمزوری جس کے ذریعے اللہ کفر کو ذلیل و کمزور کرے گا۔‘‘ اگر پہلی حدیث میں اسلامی حکومت کے مشرق و مغرب میں پھیلنے کی بشارت ہے تو دوسری حدیث میں دین اسلام کے پھیلنے کی بشارت ہے۔ ایک اور حدیث ہے جس میں یورپ تک اسلامی حکومت کے پہنچنے کی خوش خبری ہے: "عن عبد اللّٰه بن عمرو بن العاص قال بينما نحن حول رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم نكتب ، إذ سئل رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم : أى المدينتين تفتح أولا- القسطنطينية أو رومية ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَدِينَةُ هِرَقْلَ تُفْتَحُ أَوَّلًا "
Flag Counter