Maktaba Wahhabi

276 - 315
جائز نہیں ہے۔ سوال:۔ زخم دھونے یا بدن صاف کرنے کے لیے اسپرٹ کا استعمال جائز ہے؟ جواب:۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ اسپرٹ شراب نہیں ہے شراب پینے کے لیے بنائی جاتی ہے جب کہ اسپرٹ طبی ضرورتوں کے لیے بنایا جاتا ہے۔ سوال:۔ تنہائی میں کوئی ڈاکٹر کسی مریضہ کے پاس بیٹھ سکتا ہے؟ جواب:۔ بیٹھ سکتا ہے بشرطیکہ کہ دروازہ کھلا ہو اور نگاہیں مریضہ کے جسم کا تعاقب نہ کریں۔ سوال:۔ باس یا انچارج اگر غیر مسلم ہو تو کیا اسے سلام کرنے میں پہل کی جا سکتی ہے؟ جواب:۔ اللہ کا حکم ہے کہ قولواللناس حسنا(لوگوں سے اچھی بات کہو)ایک دوسری آیت میں اللہ حکم دیتا ہے: "وَقُلْ لِعِبَادِي يَقُولُوا الَّتِي هِيَ أَحْسَنُ" ’’اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے بندوں سے کہہ دو کہ وہ بات کہیں جو بہتر اور بھلی ہو۔‘‘ اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سلام میں پہل کرنا بھلی بات ہے۔ بہت ممکن ہے کہ غیر مسلم اس عمدہ اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف مائل ہو جائے۔ سوال:۔ اکثر ایسی پارٹی یا کانفرنس میں شرکت ضروری ہوتی ہے۔ جن میں کھانے کے ساتھ شراب کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔ کیا اس طرح کے دسترخوان پر بیٹھ کر لوگوں کے ساتھ کھانا کھایا جا سکتا ہے؟ جواب:۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ حتیٰ الامکان اس دسترخوان سے پرہیز کریں جس میں شراب کا انتظام ہو۔ کیونکہ حدیث میں ہے: "مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَقْعُدْ عَلَى مَائِدَةٍ يُشْرَبُ عَلَيْهَا الْخَمْرُ "(ترمذی) ’’جو شخص اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہواسے چاہیے کہ اس دسترخوان پر نہ
Flag Counter