Maktaba Wahhabi

194 - 315
تھے۔ کسی غلطی پر ایک عورت نے بھرے مجمع میں عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ٹوکا۔ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اورفرمایا: "أصابت إمرأة وأخطأ عمر(رضي اللّٰه عنه)" ’’عورت نے صحیح کہا اورعمر( رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) سے غلطی ہوگئی۔‘‘ اس طرح کی بےشمار مثالیں تاریخ اور سیرت کی کتابوں میں موجود ہیں۔ جب انفرادی طور پر عورت کو سیاسی مشورے دینے اور سیاسی محاسبہ کا حق حاصل ہے تو اجتماعی حالات میں اسے حق سے محروم کردینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ عورت اگر باصلاحیت اور اس قابل ہے کہ معاشرہ میں لوگوں کی خیرخواہی کے لیے بہتر طریقہ سے اپنی ذمے داریاں نبھاسکتی ہے تو اسے اس کا موقع ملنا چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے لوگوں کو فائدہ پہنچاسکے۔ اوروہ اس بات کی حقدار ہے کہ اسے کوئی سیاسی یا غیر سیاسی منصب عطا کیا جائے۔ چنانچہ ان ہی صلاحیتوں کودیکھتے ہوئے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک خاتون حضرت الشفاء بنت عبداللہ العدویہ کو بازار کانگران اور محاسب مقرر کیا تھا۔ دور حاضر کے لحاظ سے اس منصب کو ایک اعلیٰ عوامی منصب کے طور پر تصور کیا جاسکتا ہے ۔ بلاشبہ اگر ہم نے کسی عورت کی صلاحیتوں کو لوگوں کے فائدے کے لیے استعمال نہیں کیا اور یہ عورت یوں ہی گھر میں بیٹھ کر اپناقیمتی وقت برباد کرتی رہی تو اس کا مطلب یہ ہواکہ ہم نے اس عورت کو خدا داد صلاحیتوں کو ضائع کردیا اور یہ بات کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہوسکتی ہے۔ سب سے زیادہ خطرناک اور افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ دین دار اور باصلاحیت خواتین کو ہم ہرقسم کے سیاسی اور غیر سیاسی منصب کو حاصل کرنے سے روک دیتے ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہےکہ ان مناصب پر غیر دین دار اور مغرب پرست عورتیں فائز ہوجاتی ہیں جن کے کام کرنے کاڈھنگ بالکل غیر اسلامی ہوتا ہے اور پالیسیوں کےنفاذ میں انھیں اسلامی احکام کا ذرہ برابرخیال نہیں ہوتا ہے۔ کیا اچھاہوتا کہ ان مناصب پر ہماری دین داری اور باصلاحیت عورتیں فائز ہوتیں تاکہ اسلام اور مسلمانوں کے مفاد میں کام کرتیں اورایسے قوانین بناتیں جن سے اسلام کی اشاعت میں مدد ملتی۔
Flag Counter