Maktaba Wahhabi

79 - 452
نماز میں دیکھ کر قرآن پڑھنا سوال: جو آدمی سورۃ فاتحہ یا قرآن کی دیگر آیات زبانی نہ پڑھ سکتا ہو، اسے کیا کرنا چاہیے ، کیا وہ قرآن دیکھ کر پڑھ سکتا ہے؟ جواب: جو آدمی سورۃ فاتحہ زبانی نہ پڑھ سکتا ہو اسے چاہے کہ وہ دوران نماز تسبیح و تہلیل کرتا رہے اور جب تک سورۃ فاتحہ یاد نہ ہو سکے وہ اسی پر اکتفا کر تا رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نماز سکھائی ا ور فرمایا کہ اگر تمہیں قرآن کا کچھ حصہ یاد ہے تو اسے نماز میں پڑھو بصورت دیگر الحمد اللہ، اللہ اکبر، اور لا الٰہ الا اللہ پڑھتے رہو پھر رکوع میں چلے جاؤ۔ [1] اسی طرح ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھےقرآن میں سے کچھ بھی یاد نہیں ہے لہٰذا آپ مجھے وہ چیز سکھا دیں جو مجھے کافی ہو ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم سبحان اللہ ، الحمد للہ، لا الٰہ الا اللہ، و اللہ اکبر اور لا حول ولا قوۃ الا باللہ کہتے رہو۔ [2] لیکن ہمیشہ کے لیے ان کلمات پر اکتفا کرنا صحیح نہیں ہے۔ نا خواندہ شخص کو چاہیے کہ وہ فاتحہ سیکھنا شروع کر دے جب تک یاد نہ ہو وہ ان کلمات کو دورانِ نماز پڑھتا رہے ، اسی طرح اگر دیکھ کر قرآن پڑھ سکتا ہے تو دورانِ نماز قرآن دیکھ کر پڑھنا بھی جائز ہے لیکن اس پر دوام اختیار کرنا درست نہیں ہے۔ حدیث میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ایک غلام دیکھ کر قرآن پڑھتا اور امامت کراتا تھا۔[3] مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنا سوال: کیا مسجد میں نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے ، کتاب و سنت میں اس کے متعلق کیا حکم ہے، تفصیل سے راہنمائی فرمائیں۔ جواب: امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس سلسلہ میں اپنی صحیح میں ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے :’’جنازگاہ اور مسجد دونوں جگہ نماز جنازہ ادا کرنا ۔‘‘ [4] اگرچہ افضل یہ ہے کہ مسجد سے باہر جنازہ گاہ میں نماز جنازہ پڑھی جائے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اکثرو بیشتر ایسا ہوتا تھا البتہ مسجد میں جنازہ پڑھنا بھی جائز ہے جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم!رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیضا کے دونوں بیٹوں کی نماز جنازہ مسجد میں ادا کی تھی۔[5] روایات میں ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی گئی تھی۔ قرأت میں سورتوں کی تر تیب سوال: نماز میں قرأت کر تے وقت کیا سورتوں کی تر تیب کا لحاظ رکھنا ضروری ہے، اس سلسلہ میں ہماری راہنمائی
Flag Counter