Maktaba Wahhabi

65 - 452
سے مقصد پورا ہو جائے تو دوسرا غسل کرنے کی چنداں ضرورت نہیں۔امید ہے کہ اس صورت میں ایک ہی غسل کافی ہو گا۔ ( واللہ اعلم) جنبی کے لئے پانی دستیاب نہ ہو تو سوال:اگر کوئی انسان حالتِ جنابت میں ہو اور اسے پانی دستیاب نہ ہو تو اسے کیا کرنا چاہیے، کیا ایسی حالت میں تیمم کر کے نماز پڑھی جا سکتی ہے؟ جواب: جب انسان جنبی ہو تو اس پر غسل واجب ہو جاتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’ اگر تمہیں جنابت لاحق ہو تو غسل کر کے پاک ہو جایا کرو۔ ‘‘[1] اگر پانی دستیاب نہ ہو یا اس کے استعمال سے کسی نقصان کا اندیشہ ہو تو تیمم سے کام چلایا جا سکتاہے، قرآن کریم میں اس کی صراحت ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضاء حاجت سے فارغ ہوا ہو یا تم اپنی عورتوں سے ہم بستر ہوئے ہو اور تمہیں پانی نہ مل سکے تو پاک مٹی لو اور اس سے منہ اور ہاتھوں کا مسح کر لو یعنی تیمم کرلو۔‘‘[2] تیمم کرنے سے انسان جنابت سے پاک ہو جاتا ہے اور اس وقت تک پاک رہے گا جب تک اسے پانی نہیں ملتا اور جب اسے پانی مل جائے گا تو اس سے غسل کرنا ضروری ہے۔ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو الگ تھلگ دیکھا جس نے لوگوں کے ساتھ مل کر نماز ادا نہیں کی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا کہ تم نے نماز کیوں نہیں پڑھی؟ اس نے عرض کیا میں جنابت کی حالت میں ہوں اور یہاں پانی موجود نہیں تو آپ نے اسے فرمایا: ’’ مٹی کو استعمال کر لو، تمہارے لیے یہی کافی ہے۔‘‘ اس کے بعد پا نی مل گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پانی دیتے ہوئے فرمایا: ’’ جاؤ اور اسے اپنے اوپر ڈال لو۔‘‘ [3] اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تیمم کرنے والے کو جب پانی مل جائے تو اس کے لئے پانی سے طہارت حاصل کرنا ضروری ہے خواہ اس نے جنابت کی وجہ سے تیمم کیا ہو۔ جنابت سے تیمم کرنے والا اس وقت تک پاک ہے جب تک وہ دوبارہ جنبی نہیں ہوتا یا اسے پانی نہیں ملتا۔ اگر اسے پانی مل جائے تو اس وقت پانی سے طہارت حاصل کرنا ضروری ہے۔ اور تیمم سے جو عبادات کی ہیں انہیں دوبارہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ ٹخنوں کے نیچے ازار ہونے سے وضو ٹوٹ جانا سوال:ایک دن ہمارے عالم دین نے یہ مسئلہ بیان کیا کہ اگر انسان با وضو ہو اور اس کی چادر یا شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو جائے تو اس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے ، کیا واقعی اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، شرعی حکم سے آگاہ کریں؟ جواب: اپنی چادر یا شلوار کو ٹخنوں سے نیچے کرنا بہت سنگین جرم ہے، چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
Flag Counter