Maktaba Wahhabi

135 - 452
ہے،یہ اضافہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نہیں کیا۔ اسی طرح حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اذان سکھائی۔ اس روایت میں بھی صراحت ہے کہ الصلوٰۃ خیر من النوم ،الصلوٰۃ خیر من النوم کے الفاظ صبح کی پہلی اذان میں کہے جاتے تھے۔ [1] واضح رہے کہ متعدد احادیث میں اقامت کو بھی اذان کہا گیا ہے جیسا کہ حدیث میں ہے:’’ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے۔‘‘ [2] مذکورہ حدیث میں پہلی اذان سے مراد اذان تہجد نہیں جیسا کہ کچھ اہل علم نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے بلکہ اس پہلی اذان سے مراد صبح صادق کے بعد والی اذان ہے اور اقامت کے مقابلہ میں پہلی اذان کہا گیا ہے۔ (واللہ اعلم)
Flag Counter