Maktaba Wahhabi

39 - 452
تبویب سے مرتب کر کے قارئین تک پہنچایا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بیٹی کی علمی جد و جہد کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے ان کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے۔ قارئین کرام! ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے فتاویٰ کی بنیاد قیل و قال اور آراء رجال پر نہ رکھیں بلکہ کتاب و سنت کو محور بنا کر سائلین کی راہنمائی کریں۔ ہم آپ سے امید رکھتے ہیں کہ دوران مطالعہ اگر کوئی کوتاہی اور سقم محسوس کریں تو آپ اس کی ضرور نشاندہی فرمائیں گے ، کمال تو صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کے لیے ہے ہم سب انسان خطا اور نسیان سے مرکب ہیں، اس جلد کی طباعت میں مکتبہ اسلامیہ لاہور / فیصل آباد کے مدیر عزیزمکرم جناب محمد سرور عاصم سلمہ اللہ نے گرانقدر حصہ ڈالا بلکہ یہ سب ان کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، وہ اسلامی کتب کی نشر و اشاعت کے متعلق صاف ستھرا ذوق رکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل اور خلوص بھری زندگی میں برکت فرمائے ۔ انسانی عمر کے چار حصے ہوتے ہیں، سن طفولیت: جب تک وہ بالغ نہیں ہو تا۔ سن شباب: جب وہ جوان ہوتاہے ۔ سن کہولت: جب وہ ساٹھ برس کا ہو جائے۔ سن شیخوخت: جب ساٹھ سال سے اوپر چلا جائے، اس عمر میں انسان کی جسمانی اور فکری قوت کمزور پڑ جاتی ہے اور وہ انحطاط کا شکار ہو جاتا ہے ۔ بندہ لا چار بھی عمر کے آخری حصے میں پہنچ چکا ہے اور عمر نبوت ۶۳ سال تک پہنچنے میں صرف چند ماہ باقی ہیں، میرے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اسلام اور اہل اسلام کی خدمت میں لگائے رکھے اور خاتمہ ایمان پر کرے۔ آخر میں اللہ کے حضور دست بدعا ہوں کہ وہ مؤلف، مرتب، ناشر اور اس کی نشر و اشاعت میں کسی بھی طرح حصہ لینے والوں کو قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش نصیب فرمائے، پھر ہم سب کو جنت فردوس میں اکٹھا کر دے۔ ایں دعا از من و از جملہ ’’احباب‘‘ آمین باد تاریخ تحریرطالب الدعوات ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۴ءابومحمدعبد الستار الحماد لیلۃ الجمعۃ المبارکمرکز الدراسات الاسلامیۃ موبائل:0300-4178626سلطان کالونی، میاں چنوں
Flag Counter