Maktaba Wahhabi

112 - 452
جواب: عورت کا جسم تمام کا تمام قابل ستر ہے، اس لیے دوران نماز اسے تمام جسم ڈھانپنے کا حکم ہے، اس بنا پر عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ باریک دوپٹے یا باریک لباس میں نماز ادا کرے، اسے اس قسم کی اوڑھنی لینا چاہیے جس سے اس کے بال اور نیچے پہنے ہوئے کپڑوں کا رنگ نظر نہ آئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:’’اللہ تعالیٰ جوان عورت کی نماز دوپٹے کے بغیر قبول نہیں کرتا۔‘‘[1] اس حدیث کے پیش نظر ایسے شفاف کپڑے جن سے عورت کے سر کے بال اور دیگر لباس کا رنگ نظر آتا ہو، ان میں نماز پڑھنا جائز نہیں تاہم یہ ضروری نہیں کہ وہ دوران نماز اپنے پاؤں کی پشت بھی ڈھانپے۔ اس سلسلہ میں ایک روایت پیش کی جا تی ہے کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سوال ہوا ’’عورت کن کپڑوں میں نماز پڑھے؟ ‘‘ تو آپ نے فرمایا: ’’اوڑھنی اور پوری قمیص میں نماز پڑھے جو اس کے پاؤں تک کو ڈھانپ لے۔ ‘‘[2] لیکن یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ اس کی سند میں ام محمد بن زید نامی ایک عورت مجہول ہے ، اگرچہ امام حاکم نے اس روایت کو صحیح کہا ہے ۔[3] اس سلسلہ میں جو صحیح روایات ہیں ان کا تعلق پر دے کے مجموعی حکم سے ہے، نمازی عورت کے لیے اس امر کو ضروری قرار دینا انتہائی محل نظر ہے کیونکہ عمومی طور پر پر دے کے حکم میں عورت کا چہرہ بھی شامل ہے لیکن دوران نماز عورت کے لیے چہرہ کا ڈھانپنا ضروری نہیں ، اس لیے پر دے کے عمومی حکم کے پیشِ نظر عورت کے لیے دوران نماز پاؤں کی پشت ڈھانپنا بھی ضروری نہیں، اسے زیادہ سے زیادہ بہتر تو کہا جا تا ہے لیکن اسے ضروری قرار دینا سینہ زوری ہے۔ (واللہ اعلم ) نماز مغرب میں قرأت سوال: ہمارے ائمہ کرام جمعرات کے دن نماز مغرب میں سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص پڑھنے کا التزام کر تے ہیں اور اس انداز سے قرأت کرنے کو سنت کا درجہ دیا جا تا ہے، اس کی شرعی حیثیت کیاہے ؟ نیز اس پر التزام کرنا درست ہے ؟ جواب: قرآن کریم کی کوئی بھی سورت کسی بھی نماز میں پڑھنا جائز ہے ، چنانچہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس کے متعلق ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے :’’دو سورتوں کو ایک رکعت میں جمع کرنا ، سورتوں کی آخری آیات پڑھنا، ایک سورت کو دوسری سے پہلے پڑھنا یعنی تر تیب کے بغیر پڑھنا اور سورت کی ابتدائی آیات پڑھنا۔‘‘[4] لیکن اپنی طرف سے کسی نماز میں مخصوص سورتوں کا پڑھنا اور اسے سنت کا درجہ دے کر اس پر التزام کرنا انتہائی محل نظر ہے۔ سوال میں ذکر کیا گیا ہے کہ جمعرات کے دن مغرب کی نماز میں سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص پڑھی جا تی ہیں، غالباً اس التزام کی بنیاد درج ذیل دو احادیث ہیں۔
Flag Counter