Maktaba Wahhabi

128 - 452
امام ابن خزیمہ رحمۃ اللہ علیہ نے ان احادیث پر بایں الفاظ عنوان قائم کیا ہے :’’عورت، خواتین کی فرض نماز میں امامت کرا سکتی ہے۔ ‘‘[1] ان احادیث و آثار کے پیش نظر عورت فرض نماز کی جماعت کرا سکتی ہے لیکن اُسے مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھنا ہو گا۔ 1۔ وہ صرف خواتین کی جماعت کرائے، مرد حضرات اس میں شامل نہ ہوں۔ 2۔ وہ دیگر خواتین کے ساتھ صف کے درمیان میں کھڑی ہو ، ان کے آگے کھڑی نہ ہو۔ 3۔ وہ فرض اور نوافل دونوں قسم کی امامت کرا سکتی ہے ، فرض نماز پڑھانے کی صراحت درج بالا احادیث میں موجود ہے۔ (واللہ اعلم) بوجہ نیند نماز دیر سے پڑھنا سوال: گھر میں اکثر اوقات نیند کی وجہ سے میری نماز عشاء فوت ہو جا تی ہے ، میں فوت شدہ نماز کی قضا دوسرے دن صبح کے وقت یا اس کے بعد کسی بھی وقت دے دیتی ہوں، کیا شرعی طور پر اسے عادت بنا لینا جائز ہے؟اس سلسلہ میں ہماری راہنمائی فرمائیں۔ جواب: نماز کے متعلق شرعی حکم یہ ہے کہ اسے بر وقت ادا کیا جائے، ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’بلا شبہ اہل ایمان پر مقررہ اوقات میں نماز کا ادا کرنا فرض ہے۔ ‘‘[2] اس بنا پر نماز میں اس قدر سستی کرنا کہ اس کا وقت ہی نکل جائے کسی کے لیے جائز نہیں۔ اگر بعض اوقات ایسا ہو جائے تو قابل معافی ہے ۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’جب تم میں سے کوئی نماز بھول جائے یا سو یا رہ جائے تو جب اسے یاد آئے وہ نماز پڑھ لے۔ ‘‘[3]ایک روایت میں ہے کہ اس کا کفارہ صرف یہی ہےکہ اسے پڑھ لیا جائے۔ [4] صورت مسؤلہ میں اگر کوئی سو رہا ہے تو کسی دوسرے کی ڈیوٹی لگا دے جو اسے بیدار کر دے تاکہ نماز کی ادائیگی بر وقت ہو ، عشا کی نماز کی ادائیگی بر وقت اور عشا کی نماز صبح تک لیٹ کرنا اور اسے بطور عادت اختیار کرنا جائز نہیں۔ ہاں اگرکو ئی شدید عارضہ ہو یا کسی پر نیند کا غلبہ ہو یا کبھی کبھار ایساہو جائے تو قابل معافی ہے جیسا کہ حدیث کے حوالے سے ہم نے پہلے بیان کر دیا ہے۔ (واللہ اعلم) تحیۃ المسجد سوال: کچھ لوگ مسجد میں آتے ہیں تو جماعت کے انتظار میں کھڑے رہتے ہیں، کیا اس طرح تحیۃ المسجد کی دو رکعات ترک کر دینا جائز ہے ؟ جواب: تحیۃ المسجد کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جب کوئی مسجد میں آئے تو دو رکعت ادا کیے بغیر نہ بیٹھے ، اس حدیث کے پیشِ نظر نمازی کو تحیۃ المسجد ادا کرنا چاہیے، اگر اس نے جماعت سے پہلے سنت وغیرہ پڑھ لی ہے تو تحیۃ المسجد اس سے
Flag Counter