وغیرہ کے حوالے سے بحث پر مشتمل ہے ۔ چوتھی فصل اسلام کا نظام زکوٰۃ اور چند جدید مسائل پر مشتمل ہے اور اس فصل میں زکوٰۃ کی شروط ، زیورات کی زکوٰۃ ،موجودہ کرنسی کی زکوٰۃ ، حصص پر زکوٰۃ جیسے موضوعات پر بحث کی گئی ہے ۔ جانب حلال مصنف :قاری خلیل الرحمن جاویدحفظہ اللہ آپ کراچی کی ممتاز شخصیات میں سے ایک ہیں اور کئی ایک کتب مثلاً صلوۃ النبی کے حسین مناظر ،پیارے رستہ دیکھ کے چل ،پہلا زینہ ،جادو جنات بائے بائے ، قضائے عمری،محبت کے بیج وغیرہ کے مصنف ہیں ۔ آپ کی تحریر اردو ادب سے مزین ہوتی ہے ۔نیز مسئلے کی تفہیم کے لئے تمثیل نگاری بھی آپ کی تحریروں میں نظر آتی ہے ۔کبھی کبھی قارئین کو محظوظ کرنے کے لئے مزاح اور لطائف کا بھی استعمال کرتے ہیں ۔ تعارف کتاب : یہ کتاب اصلاً اسلامی بینکاری کی شرعی حیثیت کے حوالے سے ہے ۔ یہ کتاب پانچ ابواب میں منقسم ہے نیز کتاب کے شروع میں ڈاکٹر عبدالرشید اظہر رحمہ اللہ کی تقدیم ہے ۔ باب نمبر 1 : اسلام اور معیشت کے نام سے موسوم ہے ،جس میں معیشت کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کو بیان کیا گیا ہے ۔ باب نمبر 2 :حرام کی جدید شکلیں مثلاً گولڈن اسکیم ورلڈ ٹریڈنگ نیٹ اسکیم ،جوائنٹ اسٹاک کمپنیاں ،سٹہ ، لاٹری ،پزل گیمز ،کریڈٹ کارڈ ،ڈیپازٹ کارڈ، پگڑی سسٹم ،() کی ناجائز شکل جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے ۔ باب نمبر 3 :میں حرام کی قدیم مگر مروج شکلیں بیان کی گئیں ہیں ۔ باب نمبر 4 :میں چند حرام اور معیوب پیشے بیان کئے گئے ہیں ۔ باب نمبر 5 :اسلامی بینکاری نظام کے حوالے سےہے اور موصوف اس حوالے سے مدح سرائی کرتے نظر |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |