مقدار تک خریدنے پر کوئی خاص تحفہ دینے کا وعدہ ، بسکٹ یا پتی کاپیک خریدنے پر ایک کپ فری ،اور اسی طرز کی مختلف اسکیمیں شامل ہیں۔ ایڈورٹائزنگ کے ذرائع گزشتہ ادوار میں ایڈورٹائزنگ کے ذرائع : (1)منادی کرانا:قدیم دور میں یہ طریقہ رائج تھا کہ کسی نے اپنی پروڈکٹ کوبیچنا ہوتا تو وہ بازار میں اس کا اعلان کرتا ۔ بادشاہوں اور امراء کا بھی یہی طرز وطریقہ ہوتا کہ کوئی اہم پیغام عوام الناس کو دینا ہوتا تومنادی کرنے والے کو بھیجتے وہ بازار میں چکر لگاتا جب لوگ اس کے گرد جمع ہوجاتے تو بادشاہ کا پیغام پہنچا دیتا ۔بازاروں کے ساتھ دیگر پبلک مقامات اور خاص تہواروں پر منادی کرنے کا طریقہ بھی عام ہوتا تھا ۔ (2)دلال :زمانہ قدیم میں دلال متعین ہوتے تھے جو بازاروں میں سامان کی ترویج اور اس کی فروخت کیلئے آوازیں لگاتے اور گاہکوں کو گھیر کر لاتے تھے ۔ (3) ملمع سازی اور چیز کو خوبصورت کرکے خریدار کے سامنے پیش کرنا :تاکہ گاہک چیز خرید نےمیں دلچسپی لے ۔ زمانہ قدیم کی اس صورت کو بھی ایڈورٹائزنگ کی ایک ابتدائی صورت شمار کیا جاتا ہے ۔ موجودہ دور میں ایڈورٹائزنگ کے ذرائع سابقہ دور میں رائج طریقہ ہائے ترویج بضاعہ کے ساتھ موجودہ دور میں ایڈورٹائزنگ کا بنیادی ذریعہ میڈیا ہے ۔ جس کی درج ذیل اقسام ہیں ۔ (1) الیکٹرانک میڈیا : جس میں ٹیلی ویژن ، ریڈیو ،سینما وغیرہ شامل ہیں ۔ (2) سوشل میڈیا : انٹرنیٹ اور اس پر قائم سوشل ویب سائٹس وغیرہ (3) پرنٹ میڈیا : رسائل وجرائد ومجلّات وغیرہ (4) آؤٹ ڈور میڈیا :جس میں مرکزی شاہراہوں اور پبلک مقامات پر لگائےجانے والے سائن بورڈز، پینافلیکس ، ہورڈنگز ،بل بورڈز اور نیون سائنز شامل ہیں ۔ |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |