جدید معاشی نظریات نظام اشتراکیت باطل کیوں؟ علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ[1] ترجمہ و تلخیص :حافظ عبد العزیز بٹ [2] اسلام دینِ عدل ہے اور ہر معاملے میں عدل و انصاف کا حامی ہے اللہ رب العالمین نے ہر معاملے میں ہماری بہترین رہنمائی فرمائی اور کسی بھی معاملے میں ایسا نہیں کہ ہمیں اسلامی نظریہ ٔحیات اور شرعی دستور زندگی کو چھوڑکر غیروں کی طرف دیکھنا پڑے۔مثلاًہم تجارت کے معاملات کو ہی دیکھ لیں،دیگر امور کی طرح شریعتِ مطہرہ نے اس معاملے میں بھی ہماری مکمل رہنمائی کی ہے،محدثین نے کتب حدیث، فقہاءنے فقہی ذخیروں میں احکام معیشت و تجارت کے متعلق ہر مسئلےپر سیر حاصل بحث کی ہے ،اتنی جامع و مانع بحث کے بعد کہیں اور سے نظریۂ تجارت ومعیشت کشید کر نے کی ضرورت نہیں مگر: غلامی میں بدل جاتا ہے قومو ں کا ضمیر کے مصداق کچھ احباب سرمایہ دارانہ نظام کا عذر لنگ تراش کر اشتراکیت کے دلدادہ ہو کر یہ نعرہ مستانہ لگاتے ہیں کہ ہمارے غموں کا علاج اور دکھوں کا مداوا اسی نظام باطل میں ہے۔ بہانہ یہ ہے کہ سب کو مساوی تقسیم کر کے معاشرےسے غربت ختم کی جائے گی مگر جب اس کھوکھلے |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |