اس اثرکو نقد و ادھار کی بحث میں ذکر کرنے کی غرض یہ ہے کہ مذکورہ واقعہ سے اتنی بات تو بداھۃً واضح ہوئی ۔کہ جب دار نخلہ والوں نے نقد ادائیگی پر ابو صالح عبید سے رقم کی کمی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے یہ نہیں فرمایا کہ نقد و ادھار میں شرعا قیمت میں فرق نہیں ہوتا لہٰذا میں نے نقد والی قیمت ہی تو رکھی تھی ۔اور نہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اس سائل ابو صالح سے فرمایا کہ نقد و ادھار میں قیمت کا فرق ہی نہیں ہوتالہٰذا ان مطالبہ کرنے والوں سے کہہ سکتے ہو کہ میں نے تو تمہیں نقد والی قیمت میں چیزیں فروخت کی ہیں ۔ مزید کئی مثالیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں نقد و ادھار بیع کی کتب احادیث سے دکھائی جا سکتی ہیں ۔لیکن کہیں بھی یہ صراحت نہیں ملتی کہ وہ مطلقاً ادھار بیع میں بھی وہی قیمت رکھتے تھے جو نقد میں ہوتی تھی ۔ نقد و ادھار بیع کی قیمت میں فرق اور سلف کامؤقف * علامہ شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : "و قالت الشافعية والحنفية و زيد بن علی والمؤيد باللّٰه والجمهورأنه يجوز۔"[1] یعنی :شوافع ، احناف ،زید بن علی ،مؤید باللہ اور جمہور کا یہی مؤقف ہے۔ * اسی طرح مولانا عبدالرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ کا بھی یہی مؤقف ہے۔[2] * مولانا شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ کا بھی یہی مؤقف ہے۔ [3]* سیدنذیر حسین دہلوی رحمہ اللہ بھی اسکے قائل ہیں ۔[4] * نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ کا بھی یہی مؤقف ہے۔[5] * مولانا عبداللہ روپڑی رحمہ اللہ کا بھی یہی مؤقف ہے ۔[6] * اسی طرح شیخ ابن باز رحمہ اللہ سابق مفتی سعودی عرب بھی اسکے جواز کے قائل تھے ۔[7] |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |