اپنی آخرت سنوار سکیں ، اسی لئے اُس نے جو دین اپنے بندوں کے لئے منتخب و پسند کیا ہے اس سے بہتر ، اعلیٰ و افضل اور لائقِ عمل ونفاذدین اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ دینِ اسلام کی بنیاد دو چیزوں پر قائم ہے ،ایک قرآن مجیداور دوسری احادیثِ مبارکہ ۔اورتمام مذاہبِ عالم میں یہ صرف دینِ اسلام ہی کاخاصہ ہے کہ اس کے تمام مسلّمہ اصول و ضوابط قرآن مجید وحدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے مستنبط ہیں اور قرآن مجید کی ہر آیت اور ثابت شدہ ہرحدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ثبوت صدیاں گذرجانے کے باوجود آج بھی موجود ہے، اور ہر قسم کے تغیر و تبدل سے محفوظ ہے،الغرض آج اس کرہِ ارض پر اگر کوئی ایسا سچا، آسان اور تحریف سے پاک دین ہے جسے اللہ تعالیٰ کا دین کہاجاسکے تو وہ صرف اور صرف دینِ اسلام ہی ہے ۔ لہٰذا جب یہ بات مسلّم ہے کہ یہی اللہ کی طرف سے نازل شدہ دین ہے جو اُس نے اپنے بندوں کےلئے نظامِ حیات کے طور پر مقرر فرمایا ہے تواُس کے بندوں کو چاہئے کہ وہ یہ تسلیم کریں کہ یہی وہ دین ہے جس کے اصول و ضوابط ہر معاشرہ ، ہر ملک و قوم اور افراد کے لئے ہر زمانہ میں قابل ِعمل ونفاذ ہیں،اور انہیں تسلیم کرنے ، اپنانے اور نافذ کرنے ہی میں بلاد و عباد کے لئے خیر و عافیت ہے اور انہیں ترک کرنے اور پسِ پشت ڈالنے میں ، ملک و قوم اور افراد و معاشرہ کی تباہی و بربادی ہے۔ زیرِ نظر مضمون میں تجارت کی فضیلت وآداب، خرید وفروخت کی وضاحت،اس کے ارکان اور دینِ اسلام میں خرید و فروخت سے متعلقہ بنیادی اصول و ضوابط بیان کیے جائیں گے ، یہ وہ اصول و ضوابط ہیں جو تمام مالی معاملات، لین دین ،خرید و فروخت کے حوالہ سے بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں جن کا جاننا ، سمجھنا اورتمام معاملات میں انہیں اپنے پیشِ نظر رکھنا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے ، رب تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔ تجارت کی فضیلت اہلِ علم کے ایک طبقہ کے مطابق کسبِ معیشت کے طور طریقوں میں سب سے افضل و اشرف طریقہ تجارت (Trade)ہےبشرطیکہ تاجر ، دینداراورصادق و امین ہو اور اپنی تجارت میں ہر اُس عمل سے اجتناب کرے جو کتاب و سنت کی مخالفت پر مبنی ہو، یاجو اُس کی تجارت کو شرعی حوالہ سے مشکوک بنائے اور |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |