أحکام وفتاویٰ شعبہ ہائے معیشت سے متعلق سوالات اور ان کے جوابات مؤرخہ ۱۶ دسمبر ۲۰۱۲ کو المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے تحت ’’ اسلامی بینکاری شرعی میزان‘‘ کے عنوان پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے نامور علماء کرام اور ماہرین معیشت نے شرکت کی اور مقالہ جات بھی پیش کئے۔ مذکورہ سیمینار میں شہر کراچی سے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ سیمینار میں سوال وجواب کی نشت بھی تھی۔ موضوع کی جدت اور لوگوں کی اس حوالے سے تشنگی کے باعث سوالات کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ان میں سے چند کے جوابات تو سیمینار میں ہی دے دئے گئے۔ البتہ کافی ایسے اہم سوالات تھے وقت کی قلت کے باعث جن کے پروگرام میں جوابات نہ دئے جاسکے۔ ان سوالات کی اہمیت وافادیت اور ضروت کو دیکھتے ہوئے المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے شعبہ تحقیق تصنیف کی جانب سے یہ سوالات تیار کرکے پاکستان بھر میں کبار اہل علم کو ارسال کئے گئے لوگوں کی تسلی وتشفی کیلئے وہ جوابات تحریر فرمادیں۔علماء کرام کی جانب سے الحمد للہ بھر پور تعاون کیا گیا اور انہوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود جوابات تحریر فرماکر ہمیں ارسال کئے ہم ان کے تہہ دل سے مشکور وممنون ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان جوابات سے امت کی بہتر رہنمائی فرمائے۔ انہ ولی التوفیق۔ ( ادارہ ) |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |