تاریخ پر خریدار کو ان ان متعین صفات کی حامل چیز مہیا کرے گااور خریدار مطلوبہ شئے کی مکمل قیمت پیشگی (Advance)اُسی مجلسِ عقد میں ادا کرے ۔‘‘ مزیدآسان الفاظ میں یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ’’مخصوص صفات کی حامل چیز خریدنے کا معاملہ طے کرکے قیمت مکمل طور سےپہلے فوری ادا کر دینا اور چیز بعد میں یا کچھ تاخیر سے حاصل کرنا ، بیع السلم یا بیع السلف کہلاتا ہے۔‘‘ بیعِ سلم کاحکم یہ معاملات کی ایسی قسم ہے کہ جو کتاب و سنت اور اجماع امت کی رو سے جائز ہے۔ قرآن کریم سے ثبوت اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ} [البقرة: 282] ترجمہ: ’’اے ایمان والو ! جب تم آپس میں مقررہ وقت تک ادھار کا معاملہ کیا کرو تو اس کو لکھ لیا کرو‘‘۔ مفسر قرآن، حبر امت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں ’’میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ مقررہ مدت تک ضمانت دی گئی ’’بیع السلف‘‘ کو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں جائز قرار دیا ہے اور اس کی اجازت دی ہے، اور پھر انہوں نے بطو ر دلیل کے مذکورہ آیت پڑھی۔‘‘ [1] سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثبوت نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب ہجرت فرما کر مدینہ منورہ تشریف لائے تو یہاں بیع کا یہ سلسلہ اپنے حساب سے موجود تھا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ اصلاحات کے ساتھ باقی رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص بیع السلف (بیع السلم) کرنا چاہتاہے وہ معلوم وزن ، معلوم ومتعین پیمانے اور معلوم و متعین مدت کے ساتھ کرے۔‘‘[2]یہ حدیث بیع السلم کے جواز کی دلیل ہے ، مزید |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |