بینک گارنٹی کے ارکان سابقہ بحث سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ بنک گارنٹی کے چار ارکان ہوتے ہیں جو یہ ہیں: (1) بینک جس کی حیثیت ضامن کی ہے ۔ اور ضامن وہ ہوتا ہے جو کسی غیر کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لے ۔ (2) کلائنٹ: وہ فریق جس کی ضمانت دی جا ئے ۔ (3) مستفید: وہ فریق جس کو ضمانت دی جائے ۔ (4) مالیت ضمانت : وہ مالیت جس کی ضمانت دی جا رہی ہو۔ بینک گارنٹی کی اصطلاح عمومی طور پر استعمال کیا جائے تو اس سے یہ چار عناصر ہی مرادہوتے ہیں ۔ کلائنٹ : جس کی ضمانت دی جا ئے ۔ عمومی طور پر کلائنٹ کوئی کمپنی بھی ہو سکتی ہے اورایسا ادارہ بھی جس کی قانونی حیثیت فاؤنڈیشن کی حیثیت سے ہولیکن اس کے معاملات طے کرنے کے لیے کسی منیجرکا ہونا ضروری ہے ۔ جسے منیجنگ ڈائریکٹربھی کہا جا سکتا ہے ۔ مستفید عمومی طور پر کوئی قابلِ اعتبار شخصیت ہوتی ہے جیسا کہ گورنمنٹ انٹرسٹ ہو فاؤنڈیشن یا کوئی معروف کمپنی ہوشخصی اعتبار سے کوئی فرد شاذونادر ہی ہوتا ہے ۔ اہداف و مقاصد درحقیقت بینک ضمانت اُس فریق کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے جس نے اسے طلب کیا ہوتا ہے خواہ اس کی حیثیت حکومتی ہو یا کمپنی کی ہو،چونکہ اس کا مقصد منصوبوں پرعمل درآمد کو یقینی بنانا یا خرید کردہ اشیاء کی کوالٹی ، ورائٹی ،ڈیلیوری ٹائمنگ ، کیلئے انشورنس کرانا ہوتا ہے ۔لہٰذا اس میں مستفید کیلئے اس ضمانت کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ کسی بھی نوعیت کی کمی ، کوتاہی اور ناکامی کی ذمہ داری |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |