یہاں اہل علم نے یہ تنبیہ بھی کی ہے کہ اگر کوئی شخص دکان یا کمپنی سے کوئی چیز خرید لیتاہے اسے گفٹ بھی دے دیا جاتا ہے لیکن بالفرض خریدار کو چیز پسند نہ آئی وہ معاہدہ ختم کرکے چیز واپس کرنا چاہتا ہے تو اس صورت میں دکاندار کیلئے خریدار کووہ دیا گیا گفٹ واپس لینا جائز نہیں ۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : "العائد في هبته کالکلب يقئ ثم يعود في قيئة "[1] ’’ جو شخص ہدیہ دینے کے بعد واپس مانگتا ہے اس کی مثال اس کتے کی سی ہے جوقئی کرکے اسے دوبارہ چاٹ لے‘‘ ۔ دوسری صورت : تحفہ کسی سہولت یا سروس وغیرہ کی صورت میں ہو ۔ اس قسم کی سروسز کو بھی اہل علم نے جائز قرار دیا ہے ۔ سعودی عرب کی ممتاز علمی شخصیت علامہ صالح عثیمین رحمہ اللہ سے سوال پوچھا گیا کہ : ہماری ایک ٹائر پنکچر اور گاڑیوں کی سروس کی دکان ہے ہم نے چند کارڈ پرنٹ کرائے ہیں جن پر یہ لکھا ہے کہ آئل چینج اور گاڑی کی سروس کے اس طرح کے چار کارڈ جمع کرنے پر ایک گاڑی کی دھلائی اور سروس فری ہے ۔ تو کیا ہمارے اس کام میں کوئی شرعی قباحت ہے ؟ نیز مقابلوں کے حوالے سے آپ کوئی شرعی قاعدہ بھی بیان فرمادیں۔ شیخ رحمہ اللہ نے جواب میں فرمایا :اگراس آفر کی وجہ سے قیمت میں کوئی فرق نہیں پڑتا تو اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے اس حوالے سے شرعی قاعدہ یہ ہے کہ : ہر وہ عقد جس میں انسان سالم(بیچ جائے) ہو یا غانم(کوئی چیز پالے) ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ اور اگر وہ یا تو غانم ہو یا غارم(کوئی چیز ہار جائے) تو یہ جائز نہیں ہے ۔‘‘[2] ایڈورٹائزنگ تحفے بطورنمونہ ۔ Advertising gifts samples کا شرعی حکم ان تحائف سے مراد وہ تحائف ہیں جو کمپنیاں ، دوکانوں کے مالکان سپر مارکیٹس ، شاپنگ مالز صارفین |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |