جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت
مؤلف: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
506
اسلامی بینکاری مصطلحات اسلامی بینکاریعمران فیصل[1]بینک Bankبنكایسے مالیاتی ادارے کو کہا جاتا ہے جو اپنے صارفین سے جمع شدہ رقوم سے تاجروں ،ضرورت مندوں کو قرض فراہم کرتا ہے اور اس پر سود وصول کرتا ہےاور اپنے کھاتے داروں کو وصول کردہ سود سے کم ادا کرتا ہے ،ادائیگی ِسود کا یہی درمیانی فرق بینک کا منافع ہوتا ہے۔----------------------------------------------------------------------------------اسلامی بینک المصرف الإسلامي أو البنك الإسلامي Islamic bankایسا مالیاتی ادارہ جو اپنے معاملات شریعتِ اسلامی کے مطابق انجام دے ،یعنی شرعی احکام کی پاسداری کرے اور حرام امور سے اجتناب کرے۔----------------------------------------------------------------------------قرض Debtدَينٌکسی کی طلب پر اسے مال دینا تاکہ وہ فائدہ اٹھانے کے بعد اسی مقدار میں واپس لوٹا دے۔