اسی طرح منافع کی دیگروہ صورتیں جن کی حرمت بیان کردی گئی ہو۔ دوسرا ضابطہ: مالی معاملات میں ہر قسم کی شرط جائزہےسوائےاس شرط(Condition) کے جس کا حرام ہونا شرعی دلائل سے ثابت ہو اس ضابطہ کا معنی یہ ہے کہ فریقین میں سے کسی کی طرف سے بھی کسی بھی قسم کی شرط لگانا عموماً جائز و حلال ہے،خواہ اس شرط کا تعلق اس عقد کے انعقاد(Execution) سے ہو یا اس کی مصلحت (Advantage) سے اور وہ شرط عقد سے متعلقہ کسی وصف(Quality) کے ساتھ ہو یا عقد کے منافع(Profit) کے ساتھ ،ہر قسم کی شرط جائز ہے جب تک کہ کوئی ایسی شرعی دلیل وسبب نہ پایا جائے جو اس شرط کو حرام قرارد ے۔ اس ضابطہ کے دلائل درجِ ذیل ہیں: اس ضابطہ کے دلائل میں سے ایک اہم دلیل رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانِ مبارک ہے کہ : ’’المسلمون علیٰ شروطہم الّا شرطاً احلّ حراماً او حرّم حلالا‘‘.[1] ترجمہ: ’’ مسلمان آپس میں طے شدہ شروط پر عمل کرنے کے پابند ہیں ، سوائے اس شرط کے جو حلال کو حرام یا حرام کو حلال کردے‘‘۔ رسول ِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مذکورہ فرمان اس بات کی دلیل ہے کہ معاملات میں ہر قسم کی شرط جائز ہے سوائے ان شرائط کے جو شرعی دلائل کی رو سے نا جائز وحرام ہوں ۔ تیسرا ضابطہ: ہر قسم کا ظلم حرام ہے لہٰذا تمام معاملات ہرطرح کے ظلم سے پاک ہونےچاہئیں ظلم سے مراد: شریعت میں جن امور کے کرنے کا انسان سے مطالبہ کیا گیا ہے ان سے غفلت برتنا اور انہیں ترک کرنا اور جن امور سے انسان کو اجتناب کرنے اور دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے ان کا ارتکاب کرنا شرعی اصطلاح میں |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |