مشارکہ متناقصہ Diminishing Musharakah مشارکہ عربی کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے شراکت داری ۔ اصطلاحی طور پر فقہا ء نے مشارکہ کی مختلف تعریفات کی ہیں جو کہ تقریبا ہم معنی ہیں، ان تعریفات میں سے ایک یہ ہے کہ:’’ الإجتماع في إستحقاق أو تصرف ‘‘کسی چیز کے استحقاق (حق ملکیت ) یا اس کے تصرف میں (دو یا دو سے زائد افراد کا) جمع ہوجانا[1]۔ یعنی دو یا دو سے زائد افراد مل کر کوئی چیز خریدیں یا اس کی ملکیت بغیر کسی معاہدہ کے دونوں کو مل جائے ، یا دو یا دو سے زائد افراد مل کر سرمایہ لگا کر کوئی کاروبار شروع کریں اور اس کے منافع میں حصہ دار بنیں۔ مشارکہ کے جواز کی دلیل اللہ رب العزت کا فرمان ہے: {فَإِنْ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ فَهُمْ شُرَكَاءُ فِي الثُّلُثِ } [النساء: 12] ’’اگر (میت ) کی وراثت میں (میت کے بھائی بہن ) دو سے زائد ہوں تو وہ مال کے تیسرے حصہ میں شراکت دار ہیں‘‘۔ ایک اور مقام پر اللہ تعالی کا فرمان ہے: { ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِيْهِ شُرَكَآءُ مُتَشَاكِسُوْنَ}[الزمر: 29] ’’اللہ تعالی مثال بیان کرتا ہے ایسے شخص کی جس (کی ملکیت) میں کئی شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے سے جھگڑتے ہیں‘‘۔ اﷲ تعالی کا فرمان ہے: {وَإِنَّ كَثِيْرًا مِّنَ الْخُلَطَآءِ لَيَبْغِيْ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ إِلَّا الَّذِيْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ}[ص: 24] ترجمہ:’’اور بیشک بہت سے شراکت دار ایک دوسرے پر ظلم کرتے ہیں ، سوائے ان کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے‘‘۔ |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |