جدید معاشی نظریات سودی معیشت اور جدیدبینکاری ابو حمزہ پروفیسر سعید مجتبی سعیدی [1] اسلام ایک فطری مذہب ہے یہ حقوق العباد کو حقوق اللہ کی طرح بڑی اہمیت دیتا ہےبلکہ بعض روایات سے تو یہاں تک واضح ہوتا ہے کہ حقوق اللہ کی نسبت حقوق العباد کی اہمیت زیادہ ہے کیونکہ حقوق اللہ کی بابت تو یہ امیدکی جاسکتی ہے کہ اللہ تعالی عفو و کرم کرتے ہوئے بندے کو معاف کردے گااس کے برعکس حقوق العباد کے متعلق یہ آیا ہے کہ جب تک حق والا معاف نہیں کرے گا اللہ تعالی بھی اسے معاف نہیں کرے گا۔ اسی لئے اسلام نے ہر اس عمل کو ناجائز اور حرام قرار دیا ہے جس سے لوگوں کے حقوق کی پامالی اور حق تلفی ہوتی ہو۔اسلام نے جن باتوں کو ناجائز اور حرام قرار دے کر انسانوں کو ان سے روکا ہےان میں سے ایک سود بھی ہے۔چونکہ سود وہ معاملہ ہےجس میں تھوڑی رقم یا جنس دے کر زیادہ رقم یا جنس لی جاتی ہے۔اس میں سود دینے والے پر ظلم ہوتا ہے اور سود لینے والابیٹھے بٹھائے بغیر کسی محنت کے منافع کمارہا ہےاسی لئے اسلام نے اسے حرام قرار دیا ہے۔ سود کی مذمت: }اَلَّذِيْنَ يَاْكُلُوْنَ الرِّبٰوا لَا يَقُوْمُوْنَ اِلَّا كَمَا يَقُوْمُ الَّذِيْ يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطٰنُ مِنَ الْمَسِّ ذٰلِكَ بِاَنَّھُمْ قَالُوْٓا اِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبٰوا ۘ وَاَحَلَّ اللّٰهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰوا ۭ فَمَنْ جَاۗءَهٗ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |