عقیدہ و منہج حلال کمائی کیاهمیت و افادیت فضیلۃ الشیخ حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ [1] الحمدللّٰه رب العالمین و صلی اللّٰه و سلم علی أشرف الأنبیاءوالمرسلین محمد وعلی آله و أصحابه ومن تبعهم باحسان إلی یوم الدین أشهد أن لاإله إلااللّٰه وحده لا شریک له و أشهد أن محمدا عبده و رسوله و بعد ! حلال کمائی کیوں ضروری ہے ؟ انسان اس دنیا میں جو اپنی زندگی کا دورانیہ گزار رہا ہے یہ دورانیہ بہت مختصر بھی ہے اور بہت اہم بھی ہے، انسان جب اس دنیا میں شعور کی آنکھ کھولتا ہے تو اس کا اپنے چار سو پھیلی ہوئی وسیع کائنات کے ساتھ سابقہ پیش آتا ہے ، وہ اپنے آپ پر غور کرتا ہے تو یہ اپنی مرضی سے نہیں آیا ،اسی طرح جس ماحول میں آیا ہے وہ بھی اس نے اپنی مرضی سے منتخب نہیں کیا ، اپنی شکل وصورت قد و قامت کو دیکھتا ہے تو یہ چیزیں بھی ایسی ہیں کہ جن پہ اس کا کوئی اختیار نہیں ،اس کا اپنا وجود اور یہ کائنات اس کی اس بات کی طرف رہنمائی کرتی ہے کہ جو کچھ بھی میرے چاروں طرف پھیلا ہوا ہے اس کے بنانے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ نیز یہی چیز انسان |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |