آگاہی کیلئے ایڈورٹائزنگ کے شعبہ کو بے انتہاہ ترقی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ایک بہت بڑا منافع بخش کاروبار بن گیا ۔ اور دین اسلام چونکہ ہر دور ہر زمانے اور ہر قوم کیلئے ہے ، لہٰذا یہ ممکن نہیں تھا کہ شریعت اسلامیہ کے سنہرے اصول اس نوعیت کے کاروبار سے پہلو تہی اختیار کرتے ۔ زیر بحث تحریر میں ایڈورٹائزنگ اور تشہیر کاشرعی حوالے سے جائزہ لیا جائے گا اور اس ضمن میں شریعت کے زریں اصول بیان کئے جائیں گے ۔ وباللہ التوفیق ایڈورٹائزنگ کا مفہوم ایڈورٹائزنگ کیلئے بالعموم ’’ تشہیر ‘‘ کا لفظ استعمال کیا جاتاہے ۔لیکن اگر اس لفظ کی باریکی کو دیکھا جائےتو یہ لفظ تشہیر سے بڑھ کر وسیع مفہوم میں استعمال ہوتا ہے ۔جس میں مصنوعات کی تشہیر کرنا ، فروخت میں اضافہ کرنا، برانڈ سے متعلق لوگوں کے اذہان میں مثبت رائے کوفرغ دینا ، صارفین کے جذبات کا فائدہ اٹھاکر برانڈ خریدنے پر آمادہ کرنا اور اس سے متعلق دیگر لوازمات شامل ہیں ۔ ایڈورٹائزنگ کی اقسام جدید ایڈورٹائزنگ بنیادی طور پر دوپہلو ؤں پر قائم ہے (1)تھیم : نت نئے آئیڈیاز کے ذریعے اشتہارات کی تیاری ، میڈیا کے ذریعے ان کاپھیلاؤ ، ان کے ذریعے عوام الناس کے ذہنوں پر مخصوص اثرات مرتب کرنا اور اس طرح اپنے برانڈ کی سیل میں اضافہ کرنا تھیم کہلاتا ہے ۔[1] (2) اسکیم :اس سے مراد پروڈیکٹ کی فروخت بڑھانے کیلئے کمپنیاں مختلف اسکیمیں متعارف کراتی ہیں جیسا کہ ایک خریدنے پر ایک فری ( ) ، یا پھر ایک معینہ |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |