بابرکت چیزیں ہیں ۔ مکہ ، مدینہ ، شام ، یمن ، وادی عقیق ، وادی طوی ، نہر فرات ، مسجد حرام ، مسجد نبوی ، بابرکت مقامات ہیں ۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم و صحابہ کرام کی زندگیوں سے برکت کی مثالیں دی گئیں ہیں ۔ پھر برکت کے لئے استعمال کئے جانے والے جائز اور ناجائز الفاظ کو بیان کیا گیا ہے ۔ کیا بچے کا نام برکت رکھ سکتے ہیں ؟ کیا بابرکت مقامات کی زیارت کرنا مشروع ہے ؟ اس طرح کے سوالات کو بھی سلجھایا گیا ہے ۔الغرض یہ کتاب انتہائی معلوماتی اور مفید کتاب ہے ۔جس کے مطالعے سے برکت کا صحیح مفہوم سمجھ میں آجائے گا ، اور معیشت کے اسلامی اصولوں پر مزید یقین مستحکم ہوجائے گا ۔ جدید فقہی مسائل مصنف :مبشرحسین لاہوری حفظہ اللہ تعارف مصنف : آپ جماعت کے ممتاز عالم دین ہیں ۔ آپ ادارہ تحقیقات اسلامی کے ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیں ۔ نیز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں لیکچرر ہیں ۔موصوف کتب کثیرہ کے مصنف ہیں ۔جس میں انسان اور اللہ ، انسان اور فرشتے ، انسان اور کالے پیلے علوم ، انسان اور جنات جیسی کتب شامل ہیں ۔ یہ کتاب جیساکہ نام ہی سے واضح ہے،دور جدید میں نئے پیش آمدہ مسائل کے حل پر مشتمل ہے ۔اس کتاب میں معیشت سے متعلق پیش آنے والے جدید مسائل کو بھی بیان کیا گیا ہے مثلاًملٹی لیول مارکیٹنگ () سکیمیں اور ان کے کاروبار ۔اس کے تحت اس کی حرمت کی وجہ ،گولڈن نامی تجارتی سکیم ، بزناس نامی سکیم ،ایس این انٹرنیشنل سکیم ،شینئل کمپنی کا طریقہ کار ،کاغذی سکیمیں وغیرہ ۔ دوسری فصل: ملٹی لیول مارکیٹنگ سکیموں کے بارے میں ممتاز علماء کی آراء پر مشتمل ہے ۔ تیسری فصل: جوائنٹ سٹاک کمپنیاں اور ان کے حصص کے کاروبار اس کے تحت شیئرز ، سٹاک ایکسچینج، حصص اور ان کی اقسام ،جوائنٹ سٹاک کمپنیوں کی شرعی حیثیت ، غائب سودے (Future /Forward Sale) |
Book Name | جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت |
Writer | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publisher | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 538 |
Introduction | المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونیوالا سہہ ماہی البیان کا شمار جماعت مؤقر اور تحقیقی رسالوں میں ہوتا ہے ۔ زیر تبصرہ سہہ ماہی البیان کی خصوصی اشاعت اپنے اندر معیشت سے متعلقہ اہم عناوین پر مشتمل جماعت کے محقق اور جید علماء کے مضامین کو سموئے ہوئے ہے بالخصوص کچھ دہائیوں سے شروع ہونے والی نام نہاد اسلامی بینکار ی اور اس کی پروڈکٹز مضاربہ ، مرابحہ ، مشارکہ اور اجارہ کے حوالے سے تفصیلی طور پر حقیقت کو بیان کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ یہ قطعا اسلامی نہیں بلکہ سودی بینکاری ہی ہے۔ اس کے علاوہ معیشت سے متعلقہ دیگر موجوعات مثلا زراعت ، کرنسی ،اسٹاک ایکسچینج ،ایڈورٹائزمنٹ اور ان جیسے دیگر اہم ترین موضوعات پر مختلف اہل علم کے قیمتی مقالات شامل ہیں۔ |