Maktaba Wahhabi

59 - 263
اور جن چیزوں سے مسلمان کے اپنے رب تعالیٰ پر اعتماد وتوکل میں اضافہ ہوتا ہے ان میں سے اس چیز کا علم بھی ہے کہ برکتوں اور بھلائیوں کے تمام خزانے اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں ،ارشاد ہے: ﴿ وَإِنْ مِّنْ شَيْئٍ إِلَّاْ عِنْدَنَاْ خَزَاْئِنُہُ وَمَاْ نُنَزِّلُہُ إِلَّاْ بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ﴾[1] اور جتنی بھی چیزیں ہیں ان سب کے خزانے ہمارے پاس ہیں ،اور ہم ہر چیز کو اس کے مقررہ انداز سے اتارتے ہیں ۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب تبارک وتعالیٰ سے روایت کردہ حدیث قدسی میں فرماتے ہیں : ’’ يَا عِبَادِي لَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ وَإِنْسَكُمْ وَجِنَّكُمْ قَامُوا فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ فَسَأَلُونِي فَأَعْطَيْتُ كُلَّ إِنْسَانٍ مَسْأَلَتَهُ مَا نَقَصَ ذَلِكَ مِمَّا عِنْدِي إِلَّا كَمَا يَنْقُصُ الْمِخْيَطُ إِذَا أُدْخِلَ الْبَحْرَ ‘‘[2]
Flag Counter