Maktaba Wahhabi

43 - 263
دعاء پریشانی دور کرنے اور مطلوب کے حاصل کرنے کا سب سے قوی سبب ہے،دعاء نفع بخش دواؤں میں سے ہے،نیز مصیبت کا دشمن ہے،مصیبت کو نزول سے پہلے ہٹاتی ہے اور اس کا علاج کرتی ہے،پریشانی کے نزول سے روکتی ہے اور نزول کے بعد اسے رفع کرتی ہے یا اس میں تخفیف کرتی ہے،دعاء مومن کا ہتھیار ہے،مصیبت کے ساتھ دعاء کے تین مراتب ہیں : 1۔ یہ کہ دعا مصیبت سے زیادہ طاقتور ہو تو اسے دور ہٹا دے۔ 2۔ یہ کہ دعاء مصیبت سے کمزور تر ہو تو مصیبت دعاء پر غالب آجائے،اور بندہ اس مصیبت سے دو چار ہو جائے،لیکن کبھی کمزور ہونے کے باوجود بھی دعاء اس مصیبت کو ہلکا کردیتی ہے۔ 3۔ یہ کہ دونوں میں پنجہ آزمائی ہو،اور دونوں میں سے ہر ایک دوسرے کو روکنے کی کوشش کرے۔[1] حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
Flag Counter