Maktaba Wahhabi

259 - 263
ہیں ،’’دندنۃ‘‘ کہتے ہیں کہ آدمی کوئی بات کہے جس کی گنگناہٹ تو سنائی دے لیکن سمجھ میں نہ آئے)تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’حولھا ندندن‘‘،یعنی ہم بھی اسی کے قریب قریب گنگناتے ہیں ۔[1] (یعنی ہم بھی تمہاری ہی طرح اللہ سے جنت کا سوال کرتے ہیں اور جہنم سے اس کی پناہ مانگتے ہیں)۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’من سأل اللّٰہ الجنۃ ثلاث مراتٍ قالت الجنۃ: اللھم أدخلہ الجنۃ،ومن استجار من النار ثلاث مراتٍ قالت النار: اللھم أجرہ من النار‘‘[2] جو شخص تین بار اللہ سے جنت مانگتا ہے ،تو جنت کہتی ہے: اے اللہ اسے
Flag Counter