Maktaba Wahhabi

248 - 263
اللہ تعالیٰ جسے ہدایت دے دے وہی ہدایت یافتہ ہے ،اور وہ جسے گمراہ کردے تو آپ ہر گز اس کے لئے کارساز رہنما نہیں پا سکتے۔ ہدایت کی دو قسمیں ہیں : ۱- ہدایت مجمل: ہدایت مجمل ایمان و اسلام کی ہدایت ہے ،جو ہر مومن کو حاصل ہے۔ ۲-ہدایت مفصل: ہدایت مفصل ایمان و اسلام کے اجزاء کی تفصیلات کے علم و معرفت کی اور ان کی انجام دہی پر مدد کی ہدایت کو کہتے ہیں ،جس کا ہر مومن شب و روز محتاج اور ضرورتمند ہے ،اسی لئے اللہ عز وجل نے اپنے بندوں کو نماز کی ہر ہر رکعت میں درج ذیل ارشاد باری پڑھنے کا حکم دیا ہے: ﴿ إِیَّاْکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاْکَ نَسْتَعِیْنُ﴾ [1] ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی رات کی نماز کے دعاء استفتاح میں یہ پڑھتے تھے: ’’ اھدني لما اختلف فیہ من الحق بإذنک،إنک تھدي من تشاء إلی صراط مستقیم‘‘[2]
Flag Counter