Maktaba Wahhabi

246 - 263
اور اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو،بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔ حضرت ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سلوا اللّٰہ من فضلہ فإن اللّٰہ یحب أن یسأل وأفضل العبادۃ انتظار الفرج‘‘[1] اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرو،کیوں کہ اللہ تعالیٰ کو یہ بات پسند ہے کہ اس سے سوال کیا(مانگا)جائے،اور سب سے افضل عبادت کشادگی اور وسعت کا انتظار ہے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لیسأل أحدکم ربہ حاجتہ کلھا حتی یسأل شسع نعلہ
Flag Counter