Maktaba Wahhabi

230 - 263
جب انسان مرجاتا ہے تو اس سے اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے،سوائے تین چیزوں کے: صدقۂ جاریہ ،یا کوئی علم جس سے فائدہ اٹھایا جائے،یا نیک اولاد جو اس کے لئے دعاء کرے۔ اسی ضمن مین تین افراد کی وہ حدیث بھی ہے جن پر چٹان کھسک کر آگری تھی،ان میں سے ایک شخص ایسا تھا جو اپنے والدین کی اطاعت کرنے والا تھا،اس نے اس نیک عمل کے واسطہ سے دعاء کی تو اللہ تعالیٰ نے اس کی دعاء قبول فرمائی ۔[1] نیز اسی قبیل سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے افضل تابعی(اویس قرنی رحمۃاللہ علیہ)کے سلسلہ میں خبر دینا بھی ہے کہ اگر وہ اللہ تعالیٰ پر کوئی قسم کھالیں گے تو اللہ تعالیٰ ان کی قسم کو پوری کر دے گا،اور سبب یہ ہوگا کہ ان کی والدہ ہوں گی جن کی وہ اطاعت گزاری کریں گے۔ چنانچہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’یأتي علیکم أویس بن عامر مع أمداد أھل الیمن،من
Flag Counter