Maktaba Wahhabi

209 - 263
فرماتے تھے: ’’دعوۃ المرء المسلم لأخیہ بظھر الغیب مستجابۃ،عند رأسہ ملک کلما دعا لأخیہ بخیر قال الملک الموکل بہ: آمین ولک بمثل‘‘[1] مسلمان کی اپنے مسلمان بھائی کے لئے اس کی عدم موجودگی میں کی گئی دعاء قبول ہوتی ہے،اس کے سر کے پاس ایک فرشتہ مقرر ہو تا ہے،جب جب وہ اپنے بھائی کے لئے دعاء خیر کرتا ہے ،اس پر متعین کیا ہوا فرشتہ کہتا ہے: ’’ آمین(اے اللہ قبول فرما)اور تیرے لئے بھی اسی کے مثل۔‘‘ اور حضرت ابو درداء سے روایت ہے،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’ما من عبد مسلم یدعو لأخیہ بظھر الغیب إلا قال الملک: ولک بمثل‘‘[2]
Flag Counter