Maktaba Wahhabi

203 - 263
مِّنَ الْمَلَاْئِکَۃِ مُرْدِفِیْنَ﴾[1] اس وقت کو یاد کرو جب تم اپنے رب سے فریاد کررہے تھے پھر اللہ نے تمہاری فریاد سن لی کہ میں تم کو ایک ہزار فرشتوں سے مدد دوں گا،جو لگاتار چلے آئیں گے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے ذریعہ آپ کی مدد فرمائی ۔[2] حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس روز ایک مسلمان اپنے سامنے ایک مشرک کا بڑی جانفشانی سے تعاقب کر رہا تھا کہ اچانک اس نے اس مشرک کے اوپر سے کوڑے کے ضرب کی آواز سنی،اور گھوڑ سوار کی آواز سنی جو کہہ رہا تھا کہ ’’حیزوم !(فرشتے کے گھوڑے کا نام)آگے بڑھ‘‘،چنانچہ اس مسلمان نے مشرک کو اپنے سامنے دیکھا کہ وہ چت گر پڑا،اور دیکھا کہ اس کی ناک پر ضرب لگی ہے اور اس کا چہرہ پھٹا ہوا ہے جیسے کوڑے سے مارا گیا ہو،اور یہ سب کا سب ہرا(سبز)ہو گیا تھا،اس انصاری نے آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ماجرا بیان کیا ،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’صدقت،ذلک من مدد
Flag Counter