Maktaba Wahhabi

177 - 263
شامل فرما،اور میرا ذکر خیر بعد کے لوگوں میں باقی رکھ،اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔ اوراللہ عز وجل نے ان کی تمام دعاؤں کو قبول فرمایا،چنانچہ پہلی طلب کے سلسلہ میں ارشاد فرمایا: ﴿فَقَدْ آتَیْنَاْ آلَ إِبْرَاْھِیْمَ الْکِتَاْبَ وَالْحِکْمَۃَ وَآتَیْنَاْھُمْ مُّلْکاً عَظِیْماً﴾[1] تو ہم نے آل ابراہیم کو کتاب اور حکمت بھی دی،اور عظیم سلطنت بھی عطا فرمائی۔ اور(دوسری دعاء)’’مجھے نیک لوگوں میں شامل فرما‘‘ کے سلسلہ میں ارشاد فرمایا: ﴿وإِنَّہُ فِي الْآخِرَۃِ لَمِنَ الصَّاْلِحِیْنَ﴾ [2] اور بے شک وہ آخرت میں نیک لوگوں میں سے ہوں گے۔ اور(تیسری دعا)’’ بعد والوں میں میرا ذکر خیر باقی رکھ‘‘ کے سلسلہ میں
Flag Counter