Maktaba Wahhabi

172 - 263
﴿ قَاْلَاْ رَبَّنَاْ ظَلَمْنَاْ أَنْفُسَنَاْ وََإِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَاْ وَتَرْحَمْنَاْ لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخَاْسِرِیْنَ﴾ [1] ان دونوں نے کہا : ہمارے رب!ہم نے اپنے نفسوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہماری مغفرت نہ کرے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو یقینا ہم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔ تو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کی مغفرت فرمائی،جیسا کہ ارشاد ہے: ﴿فَتَلَقَّی آدَمُ مِنْ رَّبِّہِ کَلِمَاْتٍ فَتَاْبَ عَلَیْہِ إِنَّہُ ھُوَ التَّوَّاْبُ الرَّحِیْمُ﴾ [2] تو آدم علیہ السلام نے اپنے رب سے چند کلمات سیکھ لئے،اور اللہ تعالیٰ نے ان کی تو بہ قبول فرمائی،بے شک وہ تو بہ قبول فرمانے والا بڑا مہربان ہے۔ پھر اللہ عز وجل نے ان کا انتخاب فرما کر اعزاز بخشا،چنانچہ ارشاد ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ اصْطَفَی آدَمَ وَنُوْحاً وَّآلَ إِبْرَاْہِیْمَ وَآلَ عِمْرَاْنَ عَلَی الْعَاْلَمِیْنَ﴾ [3]
Flag Counter