Maktaba Wahhabi

169 - 263
جب صفا کے قریب ہوئے تو پڑھا:﴿ إِنَّ الصَّفَاْ وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَاْئِرِ اللّٰہِ﴾[1]،یقینا صفا و مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں ،اور کہا:’’میں وہیں سے شروع کروں گا جہاں سے اللہ نے شروع کیا ہے‘‘ ،چنانچہ صفا سے شروع کیا،اس پر چڑھے یہاں تک کہ خانۂ کعبہ نظر آنے لگا،اور پھر قبلہ رو ہوئے،اللہ کی وحدانیت اور اس کی کبریائی بیان کی،اور فرمایا: ’’لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ،لا شریک لہ،لہ الملک،ولہ الحمد،وھو علی کل شيئٍ قدیر،لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ،أنجز وعدہ،ونصر عبدہ،وھزم الأحزاب وحدہ۔‘‘ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ،وہ تنہا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں ،اسی کی بادشاہت ہے،اسی کے لئے تعریفیں ہیں ،اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ،وہ تنہا ہے،اس نے اپنا وعدہ پور ا کیا،اور اپنے بندے کی مدد فرمائی،اور تنہا تمام گروہوں کو شکست دی۔ پھر اس کے درمیان دعاء فرمائی اور اسی طرح تین مرتبہ دعاء کی،حدیث
Flag Counter