Maktaba Wahhabi

15 - 263
اوراسی قسم کا تذکرہ احادیث میں آیا ہے،جیسے: ’’ سُبحانَ اللّٰہِ والحمدُ للّٰہِ ولا إلهَ إلّا اللّٰہُ واللّٰہُ أكبَرُ ‘‘ اللہ کی ذات پاک ہے،اور تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ،اور اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ،اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ (ب)رب تعالیٰ کے بارے میں اس کے اسماء و صفات کے احکام کے ذریعہ خبر دینا،مثال کے طور پر آپ کہیں :اللہ عز وجل ہر چیز پر قادر ہے‘اللہ عزوجل اپنے بندے کی توبہ سے اپنی سواری کھوکر پاجانے والے مسافر سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے‘ وہ اپنے بندوں کی آوازوں کو سنتا ہے‘ ان کی حرکات کو دیکھتا ہے،بندوں کے اعمال میں سے کوئی بھی چیز اس سے مخفی و پو شیدہ نہیں ‘ وہ اپنے بندوں پر ان کی ماں اور باپ سے بھی زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ دوسری قسم: حکم،ممانعت،حلال،حرام اور ان کے احکام کا ذکر کرنا،چنانچہ حکم پر عمل کیا جائے،ممانعت سے بازرہاجائے،حرام کو حرام اور حلال کو حلال سمجھا جائے،اس کی بھی دو قسمیں ہیں : (الف)اللہ کے سلسلہ میں خبر دیتے ہوئے ان چیزوں کے ذریعہ اس کا ذکر کرنا کہ اللہ نے ایسا حکم دیا،اس چیز سے منع فرمایا،اس چیز کو پسند فرمایا،اس
Flag Counter