Maktaba Wahhabi

117 - 263
اے رب!ان لوگوں نے بہت سارے لوگوں کو گمراہ کر دیا،لہٰذا جس نے میرا اتباع کیا وہ مجھ سے ہے۔ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے فرمان: ﴿إِنْ تُعَذِّبْھُمْ فَإِنَّھُمْ عِبَاْدُکَ،وَإِنْ تَغْفِرْلَھُمْ فَإِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ﴾ [1] اگر تو انہیں عذاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں ،اور اگر تو انہیں بخش دے تو یقینا تو غالب حکمت والا ہے۔ کی تلاوت فرمائی،اور پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا اور فرمایا: ’’اللھم أمتي أمتي،وبکی۔‘‘ اے اللہ میری امت ‘ میری امت اور پھر رونے لگے۔ تو اللہ عز وجل نے ارشاد فرمایا:’’اے جبریل!محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ- اور تمہارا رب سب سے زیادہ جاننے والا ہے- اور ان سے پوچھو کہ انہیں کس چیز نے رلایا ہے؟ جبریل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور آپ سے دریافت کیا تو آپ نے انہیں اللہ عز وجل کے مذکورہ بالا دونوں فرمان کی خبر
Flag Counter