Maktaba Wahhabi

50 - 168
ہے… ایک طویل حدیث میں …اور اسی میں ہے: جب حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے جننی کو تیسری مرتبہ پکڑا ، تو انہوں نے کہا: ’’اب میں تمہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رُوبرو پیش کیے بغیر نہ چھوڑوں گا۔‘‘ وہ کہنے لگی: ’’إِنِّيْ ذَاکِرَۃٌ لَکَ شَیْئًا : آیَۃَ الْکُرْسِيِّ اِقْرَأْھَافِيْ بَیْتِکَ، فَلَا یَقْرُبُکَ شَیْطَانٌ وَلَا غَیْرُہُ۔‘‘ ’’میں ایک چیز تمہارے روبرو ذکر کر رہی ہوں : اپنے گھر میں آیت الکرسی پڑھا کرو ، تمہارے نزدیک نہ شیطان آئے گا اور نہ ہی کوئی اور[ضرر رساں] چیز۔‘‘ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے ،تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:’’ تمہارے قیدی نے کیا کہا؟‘‘ انہوں نے جواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع دی ، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ صَدَقَتْ، وَھِيَ کَذُوْبٌ۔‘‘[1] ’’ اس نے سچ کہا ، حالانکہ وہ جھوٹی ہے۔‘‘
Flag Counter