Maktaba Wahhabi

138 - 168
ان سے کہا:’’کیا میں آپ کو وہ حدیث نہ بتلاؤں، جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی مرتبہ، ابو بکر رضی اللہ عنہ سے کئی دفعہ ، اور عمر رضی اللہ عنہ سے کئی بار سنی؟‘‘ انہوں نے فرمایا: ’’کیوں نہیں؟‘‘ تو میں نے ان کے سامنے یہ حدیث بیان کی ، تو وہ فرمانے لگے:’’ میرے ماں باپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں! یہی کلمات اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو عطا فرمائے تھے ، وہ انہیں سات دفعہ پڑھ کر دعا کرتے ، تو وہ جو چیز بھی اللہ تعالیٰ سے طلب کرتے ، وہ انہیں عطا فرما دیتے۔‘‘[1] ۵: [یَا بَدِیْعَ السَّمٰوٰتِ… الخ ] کے ساتھ دعا : امام بخاری نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ : میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، تو ایک شخص نے دعا کرتے ہوئے کہا: [یَا بَدِیْعَ السَّمٰوٰتِ! یَا حَيُّ ! یَا قَیُّوْمُ! إِنِّيْ أَسْأَلُکَ۔][2] تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تمہیں علم ہے، کہ اس نے کس [یعنی کن کلمات] کے ساتھ دعا کی ہے؟ اس ذات کی قسم، کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس نے اللہ تعالیٰ کے اس نام کے ساتھ ان سے دعا کی ہے ، کہ جس کے ساتھ ان سے دعا کی جائے، تو وہ قبول فرماتے ہیں۔‘‘[3]
Flag Counter