Maktaba Wahhabi

29 - 168
تعالیٰ اپنے ہاں موجود [فرشتوں] کے روبرو ان کا تذکرہ فرماتے ہیں۔‘‘ ۱۴۔ ذکر کرنے والا زندہ کی مانند: امام بخاری نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَثَلُ الَّذِيْ یَذْکُرُ رَبَّہَ وَالَّذِيْ لَا یَذْکُرُہُ مَثَلُ الْحَيِّ وَالْمَیِّتِ‘‘[1] ’’ اپنے رب کو یاد کرنے اور نہ کرنے والے کی مثال زندہ اور مردہ جیسی ہے۔‘‘ ۱۵۔ بہت زیادہ ذکر کرنے والوں کا فلاح یافتہ ہونا: ارشادِ ربانی ہے: {وَاذْکُرُوا اللّٰہَ کَثِیْرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ}[2] ’’ اور اللہ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کرو، تاکہ تم فلاح پاؤ۔‘‘ ۱۶۔مغفرت اور اجر عظیم پانے والوں کا ذکرِ الٰہی کثرت سے کرنا: ارشادِ ربانی ہے: {إِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَالْقٰنِتِیْنَ وَالْقٰنِتٰتِ وَالصّٰدِقِیْنَ وَالصّٰدِقٰتِ وَالصّٰبِرِیْنَ وَالصّٰبِرٰتِ وَالْخٰشِعِیْنَ وَالْخٰشِعٰتِ وَالْمُتَصَدِّقِیْنَ وَالْمُتَصَدِّقٰتِ وَالصَّآئِمِیْنَ وَالصَّآئِمٰتِ وَالْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَہُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ وَ الذّٰکِرِیْنَ اللّٰہَ کَثِیْرًا وَّ الذّٰکِرٰتِ أَعَدَّ اللّٰہُ لَہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّ أَجْرًا عَظِیْمًا}[3] ’’ بے شک مسلمان مرد اور اسلام لانے والی عورتیں ، اور مومن مرد اور ایمان والی عورتیں ، اور فرماں بردار مرد اور فرمان برداری کرنے والی عورتیں ، اور
Flag Counter