Maktaba Wahhabi

154 - 168
۱۵: شیطانوں کی آگ بجھانے اور انہیں شکست دینے والی دعا: امام احمد اور امام ابو یعلیٰ نے ابو التیاح سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا:’’میں نے عبدالرحمن بن خنبش تمیمی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا ،اور وہ سن رسیدہ تھے:’’کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا؟‘‘ انہوں نے فرمایا:’’ہاں۔‘‘ انہوں نے بیان کیا :’’میں نے پوچھا:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رات کو کیا کیا، جب شیطانوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچانے کی کوشش کی؟‘‘ انہوں[عبدالرحمن رضی اللہ عنہ ] نے جواب دیا:’’بلاشبہ شیطان وادیوں اور گھاٹیوں سے اُتر کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد اکٹھے ہو گئے اور ان میں سے ایک شیطان کے ہاتھ میں آگ کا شعلہ تھا، جس کے ساتھ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ جلا دینے کا ارادہ رکھتا تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جبریل علیہ السلام نازل ہوئے اور کہا:’’اے محمد!( صلی اللہ علیہ وسلم ) ’’آپ کہیے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا:’’میں کیا کہوں؟‘‘ انہوں نے کہا: ’’آپ کہیے: [أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّآتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، وَذَرَأَ وَبَرَأَ، وَمِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآئِ ، وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْھَا ، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ ، وَمِنْ شَرِّ کُلِّ طَارِقٍ إِلاَّ طَارِقًا ، یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَا
Flag Counter