Maktaba Wahhabi

174 - 168
۳۸: دعا کرنے والے کو نفع پہنچانے والی دعا: امام بخاری نے حضرت شکل بن حُمید رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا : ’’میں نے عرض کیا:’’یا رسول اللہ! مجھے [ایسی] دعا سکھلائیے ، کہ میں اس سے نفع پاؤں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تم کہو: [اَللّٰھُمَّ عَافِنِيْ مِنْ شَرِّ سَمْعِيْ، وَبَصَرِيْ ، وَلِسَانِيْ، وَقَلْبِيْ، وَشَرِّ مَنِیِّيْ[1]][2]،[3] ۳۹:پڑھنے والے کے ہاتھوں کو خیر سے بھرنے والی دعا: امام ابو داؤد نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا : ’’ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا:’’میں قرآن سے کچھ بھی لینے [یعنی پڑھنے ] کی استطاعت نہیں رکھتا۔ مجھے کوئی ایسی چیزسکھلائیے ،جو مجھے [قرآن کریم کے پڑھنے سے ]کفایت کر جائے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کہو: [سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَلِيِّ الْعَظِیْمِ۔][4] اس نے عرض کیا:’’یا رسول اللہ! یہ [کلمات] تو اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں،
Flag Counter