Maktaba Wahhabi

97 - 168
انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص پر قیام اللیل [نمازِ تہجد]بھاری ہو ، یا وہ مال خرچ کرنے میں بخل کا شکار ہو ، یا دشمن سے جہاد کرنے میں بزدل ہو، تو وہ : [سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ] زیادہ کہے ، کیونکہ یہ[کلمات] اللہ تعالیٰ کو اپنی راہ میں خرچ کیے جانے والے سونے کے پہاڑ سے بھی زیادہ پیارے ہیں۔‘‘[1] ۳: آسمانوں اور زمین کا درمیانی خلا پُر کرنا: امام مسلم نے حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اور [سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ] آسمانوں اور زمین کا درمیانی خلا بھر دیتے ہیں۔‘‘[2] ۴: مخلوق کا اس کے ساتھ رزق دیا جانا: امام احمدنے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter