Maktaba Wahhabi

179 - 168
تنبیہات اس مقام پر معزز قارئین کی توجہ درجِ ذیل تین باتوں کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں: (۱) اذکارِ نافعہ کے ساتھ مقدور بھر کوشش کرنا گزشتہ صفحات میں اذکار کے بیان کردہ فوائد و ثمرات سے کوئی یہ نہ سمجھے ،کہ وہ دینی و دنیاوی اچھے مقاصد کے حصول کے لیے صرف انہی پر اکتفا کرے اور عملی جدو جہد سے الگ تھلگ رہے۔ ایسی سوچ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ مبارکہ کے یکسر منافی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر حالت میں ذکر کرنے والے تھے، لیکن اسی پر اکتفا نہ فرماتے، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ منافع کے حصول اور مفاسد سے بچاؤ کی خاطر سعی اور کوشش فرماتے اور اسی بات کی تلقین اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو فرماتے۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے اہلِ عقل و دانش کے لیے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت کردہ ایک حدیث ہی بہت کافی ہے۔ امام مسلم نے ان سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ اپنے لیے نفع والی چیز کی حرص کرو [یعنی اس کے حصول کی شدید رغبت رکھو]، اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرو اور [جدوجہد میں] سستی نہ کرو۔ اور اگر
Flag Counter