Maktaba Wahhabi

77 - 168
(۶) مسجد میں داخل ہونے کی دعاکی فضیلت پڑھنے والے کا سارا دن شیطان سے محفوظ رہنا: امام ابو داؤد نے حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ،کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوتے، تو فرماتے: ’’ أَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ ، وَبِوَجْھِہِ الْکَرِیْمِ ، وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔‘‘ [1] انہوں نے کہا:’’کیا بس یہی؟‘‘ میں نے عرض کیا: ’’جی ہاں۔‘‘[2] انہوں نے کہا: ’’پس جب وہ [بندہ] یہ دعا پڑھتا ہے ،تو شیطان کہتا ہے:’’ مجھ سے سارے دن کے لیے محفوظ کیا گیا۔[3] ‘‘[4]
Flag Counter