Maktaba Wahhabi

101 - 168
۲: زبان پر ہلکے: ۳: میزان میں بھاری: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ دو جملے رحمان کو پیارے ، زبان پر ہلکے اور میزان میں بھاری ہیں: [سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْم۔][1] و: تسبیح ، تہلیل اور تحمید کے فضائل: عرش کے گرد گھومنے اور کہنے والے کویاد کروانے والے کلمات: امام ابن ماجہ نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ یقینا تم اللہ تعالیٰ کی جو شان و عظمت بیان کرتے ہو ، اس میں سے: تسبیح ، تہلیل اور تحمید ہیں۔ یہ [تینوں] عرش کے گرد گھومتے ہیں۔ان کی آواز شہد کی مکھی [کی آواز] ایسی ہوتی ہے اور وہ اپنے کہنے والے کو یاد کرواتے ہیں۔ کیا تم میں سے ایک اس بات کو پسند نہیں کرتا ،کہ اسے [عرش کے گرد] یاد
Flag Counter