Maktaba Wahhabi

66 - 168
’’ مَا سَأَلَ سَائِلٌ بِمِثْلِہِمَا وَلَا اسْتَعَاذَ مُسْتَعِیْذٌ بِمِثْلِھِمَا۔‘‘[1] ’’ کسی سوال کرنے والے نے ان ایسی دو چیزوں کے ساتھ سوال نہیں کیا اور کسی پناہ طلب کرنے والے نے ایسی دو چیزوں کے ساتھ پناہ طلب نہیں کی۔‘‘ ۱۴: معوِّذات [2]: صبح و شام تین مرتبہ پڑھنے کا ہر چیز سے کفایت کرنا: حضراتِ ائمہ ابو داؤد، ترمذی اور نسائی نے حضرت عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ہم ایک بارش اور شدید تاریکی والی رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلے ،تاکہ وہ ہمیں نماز پڑھائیں۔‘‘ انہوں نے بیان کیا:’’پس میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈھونڈ لیا ، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کہو۔‘‘ میں نے کچھ نہ کہا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کہو۔‘‘ میں نے کچھ نہ کہا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا:’’کہو۔‘‘ میں نے عرض کیا: ’’میں کیا کہوں؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ قُلْ: {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} وَالْمُعَوِّذَتَیْنِ حِیْنَ تُمْسِيْ، وَتُصْبِحُ
Flag Counter